واٹس ایپ کا جعلی خبروں کو روکنے کیلئے وائرل پیغامات کی منتقلی محدود کرنے کا فیصلہ

April 08, 2020

پیرس (نمائندہ جنگ) واٹس ایپ نے جعلی خبروں کو روکنے کے لئے وائرل پیغامات کی منتقلی کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق فیس بک ایپ نے کہا کہ اب آپ تیسری پارٹی سے موصولہ مواد کو ایک وقت میں صرف ایک وصول کنندہ کو منتقل کرسکیں گے،آپ کو اس مشہور دوست کے جلد ہی کم میسجز موصول ہونگے جو ہوم آفس میں کام کرنے والے کسی فرد کو جانتا ہو،جو خود کورونا وائرس ویکسین پر کام کرنے والے کسی کو جانتا ہے۔ منگل ، 7 اپریل کو شائع ہونے والے ایک بلاگ پوسٹ میں واٹس ایپ ایپلی کیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب ہر کھیپ میں وصول کنندہ کیلئے وائرل پیغامات کی منتقلی کو محدود کردے گی۔