سول اسپتال کے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی اسپتال انتظامیہ سے ملاقات

April 09, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے بدھ کو اسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی اور ینگ ڈاکٹرز کے لئے پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹس، سینیٹائزرز، ماسک اور ہیلتھ رسک الاؤنس کا مطالبہ کیا۔ ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں مختلف امور زیر بحث رہے ۔ پوسٹ گریجویٹس کی تنخواہوں اور آئیسولیشن وارڈز میں فیکلٹی کی تعیناتی پر بات کی گئی جس پر انتظامیہ نے تمام مسائل حل کرنے او ر حفاظتی سامان فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ینگ ڈاکٹرز نے ا ن کا شکریہ ادا کیا۔