ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ضمنی بل ادا کرنا ناممکن ہے، نوید شکور

April 28, 2020

کراچی جنگ نیوز)بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (بقاٹی) کے صدر نوید شکور اور سرپرست اعلیٰ اور بانی صدر بقاٹی میاں محمد احمد نے کہا ہے کہ صنعتوں کو آئی ایس پی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ضمنی بل موصول ہوئے ہیں لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاوٗن کی وجہ سے صنعتوں کا بل ادا کرنا نا ممکن ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکٹرک نے حال ہی میں جولائی 2019سے دسمبر2019کے دوران بجلی کے بلون مین صنعتی سپورٹ پیکیج ایڈجسٹمنٹ ( آئی ایس پی) کےپچھلے بقایاجات کو شامل کیا ہے۔