سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی

May 06, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8ڈالر فی اونس کی کمی سے 1698ڈالر فی اونس پر آگئی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 300روپے کی کمی سے 94500روپے فی تولہ ہو گیا اور 10گرام سونے کی قیمت 258روپے کی کمی سے 81018روپے ہو گئی ،مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 10روپے کی کمی سے 950 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔