وفاقی وزیر علی زیدی سے ترکی کے سفیر کی ملاقات

May 19, 2020

وفاقی وزیر علی زیدی سے ترکی کے سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یردکل نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ترک شپنگ لائنز کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

علی زیدی نے کہا کہ سمندری امور میں پاک ترک تعاون کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی شپنگ پالیسی پاکستان میں شپنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرے گی۔

ملاقات میں ترکی کی پاکستان کے سی فیئرز کے لیے ویزہ میں آسانیاں پیدا کرنے کے ایس او پیز پر بھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔

ترک کمپنیاں پاکستان کے ساتھ شپ بلڈنگ اور مینٹی نینس میں بھی تعاون کریں گی۔

اس موقع پر پورٹ انڈسٹریل زونز میں ترک کمپنیوں کی سرمایہ کاری پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔