کمیٹی کی رقم پر زکوٰۃ…!

May 22, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔کمیٹی کی رقم پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے ؟

جواب :۔(بی سی )کمیٹی میں جتنی رقم(قسطیں) آدمی جمع کرواچکاہے اگر وہ رقم تنہایادوسرے اموال کے ساتھ مل کر زکوۃ کے نصاب یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچ جاتی ہے تو اس رقم کی زکوٰۃ ادا کی جائے گی، مثلاً: ایک شخص کمیٹی میں بیس ہزار روپے بھر چکاہے اور وہ پہلے سے صاحبِ نصاب ہے تو زکوٰۃ اداکرتے وقت بیس ہزار کی رقم کو بھی شامل کرکے زکوٰۃ ادا کرے گا، اور اگر آدمی پہلے سے صاحب نصاب نہیں ہے اور کمیٹی میں جمع کردہ رقم زکوٰۃ کے نصاب کے برابر نہیں تو اس رقم پر زکوٰۃ لازم نہیں ہوگی۔