10 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

May 21, 2020

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 48.24 فیصد کم ہوگیا ہے۔

مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق جولائی تا اپریل کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کم ہوا، اپریل میں کرنٹ خسارے میں 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق جولائی تا اپریل کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 34 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔

یہ بھی پڑھیے: زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ ڈالر کمی

دستاویز کے مطابق گذشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اپریل 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔