زیبا بختیار کی تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کیلئے امداد کی اپیل

May 23, 2020

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف فلم اور ٹی وی آرٹسٹ زیبا بختیار نے کوئٹہ میں تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے لئے زکوۃ اور عطیات کی اپیل کی ہے۔زیبابختیار نے ویڈیو پیغام میں کوئٹہ میں تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے مریض بچوں کے لئے زکوۃ اورعطیات کی اپیل کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ تھیلیسیمیا کےمرض میں مبتلا بچوں کو مستقل علاج کی ضرورت ہوتی ہے، مخیر حضرات تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دل کھول کر عطیات اور زکوۃ دیں۔