• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کو عید الفطر سے قبل رہا کیا جائے، سنٹرل پاکستان پریس کلب

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)آزادی صحافت کیلئےمیر شکیل الرحمٰن کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم ان کی فی الفور غیر مشروط رہائی کا حکم دیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنماؤں نے سنٹرل پاکستان پریس کلب کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر کیا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر طلعت گوندل نے کی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے صحافت کے سرخیل ایڈیٹر انچیف جیو جنگ میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی حراست سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور صحافیوں کے خلاف ہر قسم کی پابندیوں کو ختم کرنے پر زور دیا، سنٹرل پاکستان پریس کلب کے چیف سرپرست اعلٰی علامہ عظیم جی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو میر شکیل الرحمٰن کی صحافتی خدمات کے علاوہ چیرٹی خدمات، خاص طور پر شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کیلئے کی گئی خدمات کو پیش نظر رکھنا چاہئے ،اور انہیں نیب کی قانونی حراست سے رہا کر دینا چاہیئے، انہوں نے کہاکہ برطانیہ یورپ میں شوکت خانم کینسر کے عطیات جمع کرنے میں روزنامہ جنگ کا شاندار کردار ناقابل فراموش اور تاریخ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ میر شکیل الرحمٰن کو عید الفطر سے قبل رہا کر دینا چاہیئے - سینئر نائب صدر سنٹرل پاکستان پریس کلب یوکے چوہدری شہزاد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی کو بغیر مقدمے کے طویل عرصے تک پس زنداں رکھنا پاکستان کی ساکھ کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے مترادف ہے، میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو عالمی صحافتی برادری بدنیتی اور انتقام تصور کرتی ہے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔
تازہ ترین