ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ناپسندیدہ نتائج والے سائنسی مطالعوں کو مسترد کردیا

May 23, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز) ڈاکٹرز کی جانب سے کورونا وائرس کے بحران کے دوران نتائج کے انتباہ کے باوجودامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کو دوبارہ کھولنے پر زور دے رہے ہیں، وہ ان سائنس دانوں پر برس پڑے جن کے نتائج انہیں پسند نہیں۔اس ہفتے میں دو بار امریکی صدرنے نہ صرف مطالعے کے نتائج کو مسترد کیا ہے بلکہ بغیر کسی ثبوت کے خیال کیاکہ ان کے مصنفین کا محرک سیاست ہے اور کورونا وائرس کی پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانا۔پہلے یایک مطالعہ کو ان کی اپنی حکومت کے قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے فنڈفراہم کیے تھے۔