راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) واسا انتظامیہ نے عیدالفطرکی چھٹیوں کے دوران شہریوں کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے واٹر سپلائی اور سیوریج ڈائریکٹوریٹس کے عملہ (فیلڈ سٹاف)کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں جبکہ واسا کے دیگر ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں ۔ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے واسا کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوارن شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا واسا کی اولین ترجیح عید کے موقع پر شہریوں کو پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی ہوگی ، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی شکایات واسا کے ٹال فری نمبر 1334 پر درج کرواسکتے ہیں۔