افغانستان میں افغان عوام، غربت، بھوک و افلاس سے شدید انسانی بحران کا شکار ہیں: افغانی میڈیا
افغانی میڈیا کے مطابق افغانستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی کئی خاندان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، سردیوں میں بچے غیر موزوں کپڑوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، افغانستان میں وسیع پیمانے پر غربت شہریوں کی مصیبت کو مزید بڑھا رہی ہے۔