• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے وادیٔ تیراہ پر جھوٹے پروپیگنڈے کا سختی سے نوٹس لیا: عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ—فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے وادیٔ تیراہ سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں، علاقے کو خالی کرانے سے متعلق غلط خبر چلائی گئی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ علاقے کو خالی کرانے سے متعلق غلط خبر چلائی گئی، علاقے سے انخلاء کو فوج سے جوڑنا غلط بیانی ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز جاری رہتے ہیں، خیبر پختون خوا حکومت صوبے کے عوام کی بہتری پر توجہ دے۔

قومی خبریں سے مزید