• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش معاملہ، محمد یوسف کی آئی سی سی پر تنقید

محمد یوسف—فائل فوٹو
محمد یوسف—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بنگلادیش کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کے معاملے پر محمد یوسف نے ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات حل نہ ہونے پر کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم بنگلا دیش کو کرکٹ سے محروم دیکھنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ماضی میں جب ایسے ہی خدشات سامنے آئے تو نیوٹرل وینیو کی منظوری دی گئی، کسی ایک ملک کے لیے اصول نہیں بدل سکتے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے طور پر کردار ادا کرنا چاہیے، جو کسی ایک بورڈ کے مفادات کا تحفظ کرتا ہوا نظر نہ آئے، انصاف اور یکساں معیار ہی عالمی کرکٹ کی اصل بنیاد ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید