صدر لاہور ایوان صنعت و تجارت فہیم الرحمٰن سہگل کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی میں شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لائے۔
فہیم الرحمٰن سہگل نے شرح سود کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شرح سود کم ہونے سے کاروبار چلے گا، پاکستان میں شرح سود دنیا بھر سے بلند ترین سطح پر ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ صنعت کے ساتھ حکومت کو سود کم ہونے سے اربوں روپے بچت ہوگی، حکومت ڈالر کو کنٹرول کرنے کے بجائے نیچے آنے دے، مہنگائی اسی لیے زیادہ ہے۔
فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ افغانستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش میں ڈالر سستا ہے مگر یہاں مہنگا ہے۔