• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کا مؤقف تسلیم نہ کرنے پر شاہد آفریدی کی آئی سی سی پر تنقید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلادیش کے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں نہ کھیلنے کے مؤقف کو تسلیم نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں بطور سابق بین الاقوامی کرکٹر آج کی آئی سی سی کی عدم مطابقت پر سخت مایوس ہوں۔ 

فوٹو — ایکس
فوٹو — ایکس

اُنہوں نے مزید لکھا کہ آئی سی سی نے 2025ء میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے پر ہندوستان کے سیکیورٹی خدشات کو قبول کیا لیکن اب بنگلادیش کے ساتھ اسی مفاہمت کو لاگو کرنے کو تیار نہیں۔ 

سابق کرکٹر نے لکھا کہ مستقل مزاجی اور انصاف پسندی عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہے۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ بنگلادیش کے کھلاڑی اور ان کے لاکھوں مداح اس دہرے معیار کے نہیں بلکہ احترام کے حقدار ہیں۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی لکھا کہ آئی سی سی کو دوریاں بڑھانے کے بجائے انہیں کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید