پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری نے کہا ہے کہ اس شہر میں بلدیہ فیکٹری، ٹمبر مارکیٹ سمیت بہت سارے سانحات ہوئے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ناگوری نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ فوری رسپانس دیا ہے، سانحۂ گل پلازہ میں بھی 17 منٹ پر رسپانس دیا گیا، وزیرِ اعلیٰ نے بھی یہی کہا کہ سانحۂ گل پلازہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ کہہ رہے ہیں کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کر دیا جائے، یہ وہی لوگ کہہ رہے ہیں جن کے پاس پہلے اس شہر کی ذمے داری تھی۔
جاوید ناگوری نے کہا کہ جو غلطیاں جس سے ہوئی ہیں اس کو سزا ملے گی، میں سمجھتا ہوں وہاں کی یونین کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے، جو گل پلازہ گیا ہو اس کو پتہ ہے وہاں 4 فٹ کی سیڑھیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پہلے گل پلازہ اسی جگہ پر دوبارہ کھڑا کیا جائے، فائر بریگیڈ کے اور دفتر بننا چاہئیں، شہر کی آبادی کے لحاظ سے یہ کم ہیں۔