• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بنگلادیش کا دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور بنگلادیش نے مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلادیشی مشیر برائے خارجہ امور توحید حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

مشترکہ مفادات کے فروغ، علاقائی امن و خوش حالی کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید