• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیمارمعمرافراد گھر میں نماز چاشت ادا کر یں،راغب نعیمی

لاہور(وقائع نگار خصوصی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے خطبہ جمعہ میں کہاہے کہ اہل اسلام عیدالفطرروایتی مذہبی جوش وجذبہ سے منائیں۔جومعمرافراد بیماری کی وجہ سے مساجد میں نہیں آسکتے وہ گھر میں نماز چاشت ادا کر یں۔کوروناکی اس وباء میں اگرچہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی برتی جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے لیکن تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی عبادات کی ادائیگی کی جائے۔جامعہ نعیمیہ میں جمعۃالوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مز ید کہا کہ صدقہ فطر کاادا کرناواجب ہے۔ اگر کوئی اسے چند ایام قبل بھی ادا کرنا چاہے تو کوئی حرج نہیں،ادا ہوجائیگا۔ اور اپنی حیثیت کے مطابق ادا کیا جائے نہ کہ سارے مسلمان گندم کے مطابق دیں۔
تازہ ترین