• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، طاہرالقادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری قوم جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ منہاج القرآن کے کارکنان جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور زخمیوں کو خون کے عطیات دیں۔
تازہ ترین