• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ تاخیر کا شکار

لاہور(خبر نگار)لاہور کے 100 سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا منصوبہ التوا ء میں پڑ گیا ۔ فلٹریشن پلانٹ کیلئے فی سکول پانچ لاکھ روپے سکولوں کو منتقل کیے گئے تھے۔سکول سربراہان بڈ کےذریعے بھی منصوبہ مکمل نہ کرسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک صرف 100 میں سے صرف 5 سکولوں میں ہی فلٹریشن پلانٹ لگائے جاسکے ہیں، ایجوکیشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ کیلئے بڈ دوبارہ کھولی جائے گی۔
تازہ ترین