ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

May 23, 2020

پاکستانی سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعلیٰ عہدے کے لیے منتخب کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کی زمہ داریاں سنبھالیں گے، ثقلین مشتاق کی تقرری کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ ہفتے ندیم خان کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے عہدے پر تقرری کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور شعبہ ڈومیسٹک کوری اسٹرکچرنگ میں ایک کر دیا ہے۔