جرمن فٹبال لیگ: آر بی لائپزگ اور ہرتھا برلن کا میچ دو دو گول سے برابر

May 28, 2020

جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں آر بی لائپزگ اور ہرتھا برلن کا میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔

لیگ میں بائرن میونخ 64 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بورشیا ڈورٹمنڈ دوسرے اور آر بی لائپزگ تیسرے نمبر پر ہے۔

جرمن لیگ بنڈس لیگا میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم آر بی لائپزگ دباؤ میں نظر آئی، میچ کے دسویں منٹ میں ہرتھا برلن کی جانب سے مارکو گروچ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

24 ویں منٹ میں لائپزگ کے لوکاس کلوسٹرمین نے گول برابر کردیا۔ وقفے تک میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔

68 ویں منٹ میں پیٹرک چک نے ہرتھا برلن کے لئے دوسرا گول کر دیا۔ 82 ویں منٹ میں آر بی لائپزگ کو پنلٹی ملی جس پر کرزس ٹوف پیاٹک نے کوئی غلطی نہ کی اور مقابلہ ایک بار پھر برابر کردیا۔

بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل پر آر بی لائپزگ کی ٹیم 55 پوانٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بائرن میونخ 64 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بورشیا ڈورٹمنڈ57 پوانٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔