کورونا پھیلانے کا الزام، بھارت میں 376 تبلیغی اراکین پر فرد جرم عائد

May 29, 2020

کراچی (نیوزڈیسک )بھارت میں کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں تبلیغی جماعت کے 376 غیر ملکی اراکین کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔نئی دہلی پولیس نے جمعرات کو 34ملکوں سے تعلق رکھنے والے 376غیر ملکی اراکین پر فرد جرم عائد کی ہے۔ تبلیغی جماعت نے مارچ میں نظام الدین مرکز میں تبلیغی اجتماع منعقد کیا تھا۔بھارتی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس اجتماع کے باعث ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا۔