ڈھوک للیال کے دونوں ٹیوب ویل خراب، پانچ روز سے پانی بند

May 29, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈھوک للیال کے دونوں ٹیوب ویلوں کی موٹریں خراب ہونے سے پورا گائوں پانی کی بوند بوند کو ترس گیا ، معززین گائوں کے مطابق عیدالفطر کے روز سے دونوں ٹیوب ویل کی موٹریں خراب ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں کی آبادی کے اس گائوں کو پانی کی سپلائی بند ہو چکی ہے ، ان کا کہنا تھا مہنگائی کے اس دوران میں ٹینکروں کے ذریعے پانی خریدنا ان کے بس کی بات نہیں۔ ،انہوں نے ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس آبادی کا دورہ کریں اور موٹروں کی خرابی کے ذمہ دار عملہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔