اوپن یونیورسٹی کی تمام ورکشاپس آن لائن لینے کافیصلہ

May 29, 2020

لاہور(خبر نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے موسم بہار کی تمام ورکشاپس آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ فیصلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے روشنی میں کیا گیا ہے ۔خزاں کی متوقع ورکشاپس کے حوالے سے فیصلہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔اگلے امتحانات کے حوالے سے بھی فیصلہ نہ ہوسکا ۔اس قبل کورونا وائرس کی وجہ سے میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے بچوں کو بغیر امتحانات کے پاس کیا گیا تھا ۔بڑی کلاسوں کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔