مولانا عبیدالرحمن ضیاء کےانتقال پرعلماء کااظہار تعزیت

May 29, 2020

لاہور( وقائع نگار خصوصی )نامور عالم دین مولانا عبیدالرحمن ضیاء کے انتقال پر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی ، مولانا محمد الیاس گھمن ، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا سید فہیم الحسن ، مولانا میاں محمد اجمل قادری، مولانا سید چراغ الدین شاہ، مولانا احمد علی ثانی، مولانا زا ہد الراشدی ،مولانا پیر اسد اللہ فاروق نقشبندی ، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا قاری محمدبن سعید، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی اورمولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کیلئے بہت بڑا سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے ۔