آٹے، برائیلر کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے، عظمیٰ بخاری

May 29, 2020

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے آٹے اور برائیلر کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 875 میں فروخت ہو رہا ہے،جبکہ مرغی کا گوشت 370روپے سے زائد فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غریب عوام آٹا مافیا اور برائیلر مافیا کے ہاتھوں لٹ رہی ہے۔