خلیج عدن میں ہوا کا کم دباؤ، ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے

May 29, 2020

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج عدن میں موجود ہوا کا کم دباؤ رات میں ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہخلیج عدن میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کے بعد مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن کا رُخ مغرب کی جانب عدن کے ساحل کی طرف ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ خلیج عدن میں موجود ڈپریشن ختم ہونے کے بعد بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے۔

یکم جون سے دو جون کے دروان بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔