برمنگھم کےعابد حسین OPWCبرمنگھم کے صدر نامزد

July 05, 2020

لندن ( پ ر )برمنگھم کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت عابد حسین OPWC برمنگھم کے صدر نامزد، تنظیم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم عباسی نقشبندی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ عابد حسین نے کمیونٹی خدمات بالخصوص کوویڈ19 میں او پی ڈبلیو سی کی جانب سے کمیونٹی کو بروقت مدد کی فراہمی سے متاثر ہو کر تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر عابد حسین اور صدر مڈلینڈز چوہدری صغیر اعظم کی جانب سے برمنگھم میں تنظیم کی پانچویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور تنظیم کی پانچویں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور مستقبل میں بھی عہدیداران و کارکنان کیجانب سے رضاکارانہ کمیونٹی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر تنظیم کی پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے جائزہ لیا گیااور بالخصوص ہائی کمشنر نفیس زکریا ، دلدار علی ابڑو، سی جی برمنگھم احمر اسمٰعیل ، سردار احمد خٹک ، سی جی بریڈفورڈ ابرار حسین اور پی آئی اے کنٹری منیجر تیمور علی ملک سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں و قونصلیٹس کے اعلیٰ افسران، اوورسیز کمیشن پنجاب ، فارن آفس ، منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز فاؤنڈیشن ، وفاقی محتسب اوورسیز سیل ، پی آئی اے، فیڈرل و صوبائی پولیس ڈیارٹمنٹس،نادرا اور پاسپورٹ محکمہ سمیت تمام اداروں کی جانب سے کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے تسلسل میں او پی ڈبلیو سی تنظیم کی معاونت اور رہنمائی پر تمام ملکی اداروں کی تعریف کی گئی۔ بالخصوص کورونا میں پاکستانی اداروں کا اوورسیز کمیونٹی کو بطریق احسن ریلیف فراہم کرنے کی کاوشوں کو ناقابل فراموش قرار دیا گیا۔