گولڈلیب کے منشی نے تین کلوسونا اورلاکھوں روپے خوردبردکرلیے

July 06, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گولڈلیب کے منشی نےتین کلوسونا اورلاکھوں روپے خوردبرد کرلئے۔ تھانہ بنی کو اختر محمود نے بتایا کہ صرافہ بازار میں میرے ساتھ 5سال سے علی رضا بطور منشی و کمپیوٹر آپریٹر کام کرتا تھا۔ کلوزسرکٹ ٹی وی کی فوٹوز دیکھیں تو معلوم ہوا کہ وہگاہکوں سے رقم اور سونا اپنی جیب میں چھپا رہا ہے جس نے مختلف اوقات میں 3کلو سونا اور ہفتہ میں 4لاکھ 35ہزار خورد برد کیے ہیں جس نے بتایا کہ اس نے 3کلو سونا اپنے سگے ماموں اے ایس آئی محمد کبیر محکمہ اینٹی کرپشن ضلع گوجرانوالہ کے حوالےکیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔