فخر عالم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف آواز بلند کردی

July 07, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فخر عالم نے کراچی میں جاری اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کردی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ اِس ترقی یافتہ دور میں بھی دُنیا کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘فخر عالم نے لکھا کہ ’میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اِن مشکل حالات میں کراچی کے شہری کیسا محسوس کر رہے ہوں گے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میں کسی پر الزام تراشی نہیں کررہا ہوں لیکن بس یہ دیکھ بہت افسردہ ہوں کہ آج بھی کراچی کے شہری پانی، بجلی، گیس اور پیٹرول کے مسائل سے دوچار ہیں۔‘فخر عالم کے ٹوئٹ پر کراچی میں مقیم ٹوئٹر صارفین نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے شُکر گزار ہیں کہ آپ نے کراچی کے شہریوں کے لیے آواز اُٹھائی لیکن یقین کریں کے الیکٹرک کی وجہ سے ہم بے بس اور بے یارو مددگار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں جاری اعلانی اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے شہری سخت پریشان ہیں اور کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا مالی نقصان بھی ہونے لگا ہے۔