14 ویں ترمیم آزادکشمیرکیلئے نقصاندہ ہے، یوسف چوہدری

July 07, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ممبر ورکنگ کمیٹی برطانیہ زون یوسف چوہدری نے پاکستان کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 14 ویں ترمیم پر کشمیری عوام کے تحفظات دور کرے، انہوں نے ان خدشات کا اظہار کیا کہ 14ویں ترمیم سے آزاد کشمیر کے تشخص کو ضعف پہنچے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر حکومت کے اختیارات کو محدود کرنے کی اگر کوئی تجویز آئینی ترمیم کی صورت میں آتی ہے تو اس سے کشمیر کے مسئلے کی عالمی حیثیت کو نقصان پہنچے گا، انہوں نے کہا کہ جے کے ایل ایف ریاست جموں کشمیر کی یکجہتی اور وحدت کی بحالی کے لئے مصروف جدوجہد ہے اور اب ہم آزاد کشمیر گلگت بلتستان پر مشتمل عوامی جمہوری انقلابی حکومت کے قیام کے لئے ایک منظم تحریک کا آغاز کرنے والے ہیں، اس کے لئے جماعت کے اندر اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 14ویں ترمیم پر اپنا موقف واضح کرے انہوں نے مزید کہا کہ اگر اگر کسی بھی ترمیم کے ذریعے اگر آزاکشمیر حکومت کے کردار اور دائرہ کار کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی تو کشمیری عالمی سطح پر احتجاج کریں گے۔