ر نگ روڈ منصوبہ میں مز ید تا خیر عوام سے ز یا دتی ہو گی،کمشنر

July 07, 2020

راولپنڈی (اپنےرپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے رنگ روڈکے مختلف لوپس کا دورہ کیا۔ منصو بے کے خدو خال کاجا ئزہ لیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ر نگ روڈمیں مز ید تا خیر عوام کے ساتھ ز یا دتی ہو گی۔ کمشنرنے کہا کہ منصو بے کواسی سال شر و ع کیا جائے گا اور دو سال کے اند ر اسے مکمل کرنے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے۔انہوں نے نقشے کے مطابق بنا ئے جا نے والے انٹر چینجز کی سائٹس کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے با سیوں کیلئے یہ منصو بہ دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ اکنا مک کوریڈور ثابت ہو گا جس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ کمشنر نےکہا کہ تیز رفتار محفوظ سفر کیساتھ کسانوں کو مارکیٹ تک براہ راست پہنچ ملے گی نیز ٹرک ٹر مینل کے ذر یعے ٹر یفک کے اژدہام کو قا بو کر نے کے ساتھ ساتھ وہاں ریفریشمنٹ پوا ئنٹ، ورکشاپس اور پا ر کنگ کی سہو لیات بھی دی جائیں گی۔