کے الیکٹرک کے خلاف ایم کیو ایم کا پارلیمنٹ ہا ؤس کے سامنے احتجاج ہوگا

July 09, 2020

کر اچی (اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے مر کز بہا در آبا د پر رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی صدارت میں منعقد ہو ا۔ اجلا س میں کے الیکٹر ک کی جا نب سے طو یل دورانیہ کی لو ڈشیڈنگ اورزائد بلنگ کی شکا یات پر شدید مذمت کر تے ہو ئے ایک مر تبہ پھر کے الیکٹر ک کی انتظا میہ کو با ور کر ایا ہے کہ کر اچی کے شہر یو ں کے ساتھ کے الیکٹر ک کی زیا دتی انتہا کو پہنچ چکی ہیں کے الیکٹر ک نہ تو اپنی پید اواری صلا حیت کو بڑھانے میں کا میاب ہو سکی ہے اور نہ ہی دستیاب بجلی کو بہتر اند از میں استعما ل کر پا رہی ہے رابطہ کمیٹی کے اجلا س میں ڈپٹی کنو ینر کنو ر نو ید جمیل اور اراکین رابطہ کمیٹی بھی مو جو د تھے تمام اراکین نے اتفا ق رائے سے یہ فیصلہ کیا کہ کے الیکٹر ک کو مز ید وقت دینا کر اچی کے شہر یو ں کے ساتھ زیا دتی ہو گی لہذا ایم کیو ایم پاکستان اب احتجاج کے راستے کو اختیار کر نے جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ 14جو لا ئی منگل کو اسلام آبا د میں پا رلیمنٹ ہا ؤس کے سامنے کے الیکٹر ک کی نا اہلی بد عنو انی اور بدانتظا می کیخلا ف احتجاج کر ینگے اور یہ احتجاج کا سلسلہ وقت کے ساتھ وسیع ہو تا جائیگا اور اگر کے الیکٹر ک کو لگام نہ دی گئی تو احتجاج کا یہ سلسلہ عوامی سطح تک بھی بڑھا یا جا سکتا ہے ۔