فخر عالم نے کراچی میں بجلی کی ناقص صورتحال پر جواب طلب کرلیا

July 10, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار، میزبان و اداکار فخر عالم نے کراچی میں بارشوں کے دوران بجلی کی ناقص صورتحال پر کے الیکٹرک سے جواب طلب کرلیا ہے۔شہر قائد میں پیر کے روز سے شروع ہونے والی بارش کے دوران بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور کرنٹ لگنے کے باعث کئی افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی علاقوں میں تو کئی کئی گھنٹوں تک بجلی بھی غائب رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اب اِس ضمن میں فخر عالم نے کے الیکٹرک سے جواب طلب کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سے جو سوال کرنے جارہا ہوں اُس کے لیے مجھے پیسے نہیں مل رہے ہیں، میں ذاتی طور پر آپ سے صرف اتنا پوچھنا چاہتا ہوں کہ دُنیا کے کئی شہروں میں بارشیں ہو رہی ہیں لیکن کراچی ایک واحد شہر ہے جہاں ہر سال بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور بجلی کی تاریں ٹوٹنے کی وجہ سے کئی افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’مہربانی کرکے ہمیں ایک صاف اور ایماندار جواب دیں کہ آخر کراچی میں ہی کیوں ایسا ہوتا ہے؟‘فخر عالم کے اِس ٹوئٹ پر شاہد عمران نامی صارفین نے لکھا کہ ’اِس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہے اگر پہلی غلطی پر ہی کے الیکٹرک کو سزا دی جائے تو وہ دوبارہ ایسا کرنے کااعادہ نہیں کریں گے۔