اورنگزیب روڈ پر حکومتی اراکین اسمبلی کیخلاف احتجاجی بینر آویزاں

July 11, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)اورنگزیب روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، تاجروں اور اہل علاقہ کا انوکھا احتجاج، اورنگ زیب روڈ پر حلقہ ایم این اے عامر ڈوگر اور ایم پی اے ندیم قریشی کے خلاف ترقیاتی کام نہ کروانے پر احتجاجی بینر آویزاں کر دیئے ہیں۔اس حوالے سے انجمن تاجران اورنگزیب روڈ حاجی محمد اسلم انصاری کا کہنا ہے کہ اورنگزیب روڈ کی تعمیر کے حوالے سے متعدد بار ایم این اے ملک عامر ڈوگر اور ایم پی اے ندیم قریشی سے ملاقات کے دوران بات کی مگر ان دونوں کی جانب سے کوئی یقین دیانی نہیں کروائی گئی ان کا کہنا تھا کہ اگر اورنگزیب روڈ کی تعمیر جلد شروع نہ کی گئی تو احتجاج کا لائحہ عمل تیار کریں گے اور روڈ بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دیں گے۔