مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے غیرقانونی الحاق کی کوشش کی: شیریں مزاری

July 13, 2020

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ فاشسٹ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے غیرقانونی الحاق کی کوشش کی۔

شیریں مزاری نے یومِ شہداء کشمیر کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری شہیدوں کا دن 13 جولائی ہے، اس روز 22 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے غیرقانونی الحاق کی کوشش کی، بھارت نے بین الاقوامی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کے خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، کشمیری عوام کے عزم اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔