24 گھنٹوں میں صحت ضابطہ کار کی 6 ہزار 498 خلاف ورزیاں ریکارڈ

July 13, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت ضابطہ کار کی 6 ہزار 498 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھرمیں عوامی تحفظ، صحت ضابطہ کار پر عملدر آمد کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں، ملک بھر میں 441 سے زیادہ دکانیں، مارکیٹیں سیل، 1231 گاڑیاں بند کر کے جرمانے کیے گئے ہیں ۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں صحت ضابطہ کار کی 48 خلاف ورزیوں پر11 دکانیں، مارکیٹ سیل، 30 گاڑیاں بندکی گئیں اور آزاد کشمیرمیں ضابطہ کار کی 221 خلاف ورزیوں پر ایک دکان سیل جبکہ 255 گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں ضابطہ کار کی 586 خلاف ورزیوں پر 27 دکانیں اور مارکیٹس سیلڈ، 240 گاڑیاں بند جبکہ گلگت بلتستان میں 120 صحت ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے پر 35 دکانیں، مارکیٹس سیلڈ، 9 گاڑیاں بند کی گئیں ۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں صحت ضابطہ کار کی 2 ہزار 227 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں جس پر کارراوئی کرتے ہوئے 107 دکانیں، مارکیٹس سیلڈ، 3 گاڑیاں بند کر دی گئیں ہیں۔

پنجاب میں 2 ہزار 845 خلاف ورزیوں پر 225 دکانیں، مارکیٹس سیلڈ، 671 گاڑیاں بند جبکہ سندھ میں صحت ضابطہ کار کی551 خلاف ورزیوں پر35 دکانیں اور مارکیٹس بند، ایک صنعت سیل، 23 گاڑیاں بند کی گئیں۔۔