مالم جبہ، بی آر ٹی کرپشن کا جواب دو، بلاول بھٹو

July 16, 2020


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میری پریس کانفرنس کو چار دن ہوگئے، پی ٹی آئی نے جواب نہیں دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مالم جبہ کرپشن کا جواب دو، بی آر ٹی کرپشن کا جواب دو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کرپشن سے متعلق حکومت سے جواب مانگتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ سلائی مشین سے نیویارک میں بننے والے ٹاورز کی کرپشن کا جواب دو اور فارن فنڈنگ میں ہونے والی کرپشن کا جواب دو۔

انہوں نے حکومت کو کرپشن اسکینڈلز گنواتے ہوئے مزید لکھا کہ ابراج گروپ اور کے الیکٹرک کی کرپشن کا جواب دو، آٹا، چینی، پیٹرول، پی آئی اے اور بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کا جواب دو۔