کشمیر کیلئےدنیا سے دوٹوک بات کی جائے،رانا بشارت

August 05, 2020

لندن (پ ر)آئی ایچ آر او او کی طرف سے اقوام متحدہ میں رانا بشارت علی خان نےاپنے خیالات کا انٹرنیشنل ذوم کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن بن سکتا ہے، خطاب کرتے ہوئے رانا بشارت علی خان نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے دنیا سے دوٹوک گفتگو کرنے کی ضرورت ہے، بڑی ناکامی کشمیریوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا نہ کرنا ہے۔ بدقسمتی موجودہ اور سابق حکومتوں نے کشمیر پر صرف بیان بازی اور سیاست کی ہے کشمیریوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والے کشمیر کے نام پر سیاست کرنے والے نام نہاد سیاستدان ہیں۔ کشمیر کمیٹی میں کشمیری رہنماؤں اور محب وطن کشمیریوں کو ڈال کر اس کو دنیا بھر میں میں پھیلایا جاسکتاہےخ کشمیر کمیٹی کے موجودہ اور سابقہ چہروں نے سوائے تنخواہ بٹورنے کے علاوہ کشمیر کاز کے لئے کچھ نہیںکیا، کشمیر کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔