چرائے گئے13لاکھ گھریلو ملازم سے برآمد

August 08, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )تھانہ صدر بیرونی پولیس نےچوری کی واردات میں ملوث ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر کے13لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ ملزم گھریلو ملازم نکلا۔ پولیس کو مظہر اقبال نے درخواست دی تھی کہ اس نے جانوروں کے فروخت کی رقم 13لاکھ روپے گھر کی الماری میں رکھی تھی،شبہ ہے عدم موجودگی میں محمد فریاد نے چوری کر لی ہے۔