• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک عمران خلیل PTI برطانیہ اور آصف بٹ نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب

برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2026 مکمل ہوگئے۔ 

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن برائے اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک عمران خلیل بلا مقابلہ پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر کامیاب ہوگئے ہیں۔

رضوان نصیر سینئر نائب صدر، فہیم ملک سیکرٹری اطلاعات، انعام الحق نامی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور شگفتہ اختر ویمن سیکرٹری منتخب ہوگئیں۔

ملک عمران خلیل نے کہا کہ ان کا جذبہ پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے، جس پر وہ پارٹی کارکنوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کی۔ 

دریں اثنا آصف بٹ بلا مقابلہ پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، جبکہ ان کا جنون گروپ بھی انٹرا پارٹی انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب رہا۔ 

چوہدری بلال گجر جنرل سیکرٹری، رضوان نصیر سینئر نائب صدر، سلیمان علی شاہ سیکرٹری اطلاعات اور صنوبر ظفر ویمن سیکرٹری منتخب ہوئیں۔

آصف بٹ مسلسل تیسری مرتبہ پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید