چیئرمین نیب کے جعلی مشیر بن کر لوگوں کو لوٹنے والےدو ملز موں کا ریمانڈ

August 08, 2020

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ،خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی ڈیوٹی جج شائستہ کریم کنڈی کی عدالت نے چیئرمین نیب کے جعلی مشیر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے2ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ جمعہ کو دونوں ملزمان قمر شہزاد کاہلوں اور اعجاز احمد کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔خصوصی نامہ نگار کے مطابق مارگلہ پولیس نےخودکو چیئرمین نیب کا مشیرظاہرکرنیوالے کو گرفتار کرکےزیر استعمال مرسڈیز گاڑی قبضہ میں لے لی۔ ملزم ایک بڑے مال کی انتظامیہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ سردار تنویر الیاس کے پی ایس کی درخواست پر ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنا تعارف جسٹس قمر شہزاد کاہلو،ایڈوائزر چیئرمین نیب کراتاتھا،ملزم خود کو ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کا قریبی دوست بھی ظاہر کرتا تھا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بلیک میلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔