اسلام کوٹ سے نگرپاکر جانے والی سڑک بند، متبادل کیلئے سیاح پریشان

August 09, 2020

اسلام کوٹ(نا مہ نگار)اسلام کوٹ سے نگرپاکر جانے والی سڑک بند کرنے کے بعد متبادل نشانات نہ لگانے سے سیاح پریشان، سڑک شہر سے دس کلومیٹر آگےاینگرو موڑ کے قریب تھر کول بلاک ون کی انتظامیہ نے مٹی کے ڈمپر اتار کر بند کر دی ہے۔جب کہ نگرپاکر جانے کے لیئے متبادل راستہ تیار ہو چکا ہے مگر تین سے چار جگہ موڑ ہونے کے باوجود کوئی نشانات نہیں لگائے گئے ہیں کہ جہاں پر سڑک بند ہے اس کے بعد کس راستے سے نگرپاکر جایا جائے۔اسلام کوٹ شہر سے 10کلو میٹر کے فاصلے پر سڑک جہاں بند کی گئی ہے وہاں نا تو موبائل سروس کام کرتے ہے نا ہی رہنمائی کے لیئے بورڈ لگائے گئے ہیں کہ کس راستے سے ہو کر مین سڑک پر پھر سے جایا جا سکتا ہے۔شہریوں اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی سستی اور عدم دلچسپی کے سبب باہر سے آنے والے سیاحوں سمیت علاقہ کے لوگ پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔