سارہ خان کی کیریئر کے ابتدائی دور کی تصاویر وائرل، مداحوں کی تنقید

August 14, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ سارہ خان کی پرانی تصویریں وائرل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان کی پُرانی تصویروں نے مداح کو حیران کر دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز مین دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان میں کس حد تک تبدیلی رونما ہوئی ہے۔دوسری جانب حال ہی میں گلوکار فلک شبیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی کی نامور اداکارہ سارہ خان کی 2012 میں شوبز میں انٹری کی تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔یاد رہے کہ سارہ خان نے 8 سال قبل ریلیز ہونے والے سہیل حیدر کے گانے ’آنکھوں میں‘ اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔سارہ کی مذکورہ تصویریں اس وجہ سے بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ 8سال قبل کی تصاویر میں سارہ آج کل کے مقابلے میں بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہیں تو دوسری وجہ ان کا مغربی طرز کا لباس ہے۔اپنے لباس کے حوالے سے سارہ نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ فلم کرنے سے اس وجہ سے بھی کتراتی ہیں کہ انہیں اس طرز کا لباس پہننا نہیں پسند۔اس ہی وجہ سے سارہ کو اُس وقت اس طرز کا لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شادی کے بعد سے ہی خبروں میں رہنے والی سارہ خان کے مداحوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔