امریکا، جنگلات کو آگ لگانے میں ملوث 4 ملزم گرفتار

September 13, 2020


امریکا کی ریاستوں کیلی فورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں جنگلات کو آگ لگانےمیں مبینہ طورپر ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صرف اوریگن میں دس لاکھ ایکٹر علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے جبکہ کیلی فورنیا میں 19 اور اوریگن میں درجنوں افراد لاپتا ہیں۔

آگ لگانے میں ملوث دو افراد کو ریاست واشنگٹن، ایک خاتون کیلی فورنیا اور ایک مرد کو اوریگن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ آگ رہائشی علاقوں تک پھیلنے کے سبب تینوں ریاستوں میں اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

کیلی فورنیا میں اب تک 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اوریگن میں 8 اور واشنگٹن میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

فائرفائٹرز کو ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہے مگر آگ بجھانے میں تاحال کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ ہزاروں مکانات خاکستر ہوچکے ہیں اور درجنوں افراد لاپتا ہیں۔

صدر ٹرمپ پیر کو کیلی فورنیا کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔