سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز انتقال کر گئے

September 24, 2020


سابق آسٹریلین بیٹسمین و کمنٹیٹر ڈین جونز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارت کے شہر ممبئی میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈین جونز کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے۔

انتقال کے وقت سابق آسٹریلین بیٹسمین کی عمر 59 سال تھی۔

ڈین جونز نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے کھیلے، وہ پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور مینٹور بھی تھے۔