• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: میٹ پولیس انسداد دہشتگردی کمانڈ کی تفتیش، ایک اور ایرانی شہری گرفتار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

میٹ کی انسداد دہشت گردی کمانڈ کی کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ کی انویسٹی گیشن کے ایک حصے کے طور پر لندن میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

31 سالہ شخص (ڈی) کو جمعہ 9 مئی کی صبح شمال مغربی لندن کے ایک پتہ سے تفتیش کے حصے کے طور پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شخص ایرانی شہری ہے، اسے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ 2023 کی دفعہ 27 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ 

اس سے قبل تین ایرانی مردوں کو جن کی عمریں 39 (اے)، 44 (بی) اور 55 (سی) ہیں، ہفتہ، 3 مئی کو تفتیش کے حصے کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔ 

مزید حراست کے وارنٹ آج طلب اور حاصل کیے گئے ہیں، یعنی تینوں افراد کو ہفتہ 17 مئی تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

اس تفتیش کے حصے کے طور پر گذشتہ جمعہ کو شمال مغربی لندن میں دو پتوں پر بھی تلاشی لی گئی۔ تلاش اب مکمل ہو چکی ہے۔ اس تفتیش کا تعلق میٹ کاؤنٹر ٹیررازم کے ایک الگ آپریشن کے حصے کے طور پر 3 مئی کو پانچ افراد کی گرفتاری سے نہیں ہے۔ مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید