ترک اداکارہ برکو کیراٹیلی کی مشرقی دلہن کے روپ میں تصاویر وائرل

September 26, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حلیمہ سلطان کے بعد اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل “ارطغرل” کا ایک اور کردار گوکچہ خاتون بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہیں۔ڈرامے میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی برکو کیراٹیلی نے معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے لیے برائیڈل شوٹ کروایا ہے۔علی ذیشان نے سوشل میڈیا پرفی الحال اس حوالے سے تفصیلات نہیں دیں تاہم گلوس کلوزٹ پاکستان نامی انسٹا پیج پرشیئرکی جانے والی تصاویر اور ویڈیوزخاصی وائرل ہو رہی ہیں۔مشرقی دلہن کے روپ میں روایتی زیورات کے ساتھ سجی سنوری اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہیں۔